28 جولائی، 2022، 12:36 PM

امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے عسکری تصادم کے لئے تیار ہیں، شمالی کوریا

امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے عسکری تصادم کے لئے تیار ہیں، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ پیونگ یانگ امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے عسکری تصادم کے لئے مکمل تیاری رکھتا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون نے پیونگ یانگ کے خلاف کسی خطر آمیز مہم جوئی کی صورت میں اپنے ہمسایہ جنوبی کوریا کو دھمکی دی کہ شمالی کوریا اس کی افواج کو نیست و نابود کردے گا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے کوریا میں جنگ بندی کی انہترویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبری کوریا کی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی خطر آمیز مہم جوئی کی صورت میں اس کی افواج کو نیست و نابود کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنوبی کوریا کی حکومت اور ان کے عسکری گینگ ہمارے خلاف کسی فوجی کاروائی کی سوچ میں ہوں اور یہ سمجھیں کہ ہماری عسکری صلاحیت کی کچھ مقدار کو پیشگی صورت میں اور سہولیات کی بنیاد پر یا معینہ فوجی طریقوں سے محدود یا تباہ کردیں گے تو وہ غلطی پر ہیں۔

در ایں اثنا ان کا کہنا تھا کہ پیونگ یانگ امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے عسکری تصادم کے لئے مکمل تیاری رکھتا ہے۔

اس سے پہلے پیونگ یانگ نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنے مخاصمانہ اقدامات من جملہ مشترکہ جنگی مشقوں کو بند نہ کیا تو انہیں سیکورٹی کے حوالے سے بے سابقہ چلینجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقیں جزیرہ نما کوریا کو جنگ کی جانب لے جا رہی ہیں۔

News ID 1911739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha